Pages

Sunday, January 29, 2023

Haalim Episode #1 Part #9 By Nimra Ahmed | most romantic urdu novels

Haalim Episode #1 Part #9 By Nimra Ahmed


Haalim Episode #1 Part #9 By Nimra Ahmed | Urdu Novel | Romantic novels in urdu | best urdu novels | urdu novel bank | novels urdu | most romantic urdu novels


حالم ( نمرہ احمد )



ہوسکتا ہے کسی نے ہمارے اوپر لیپ ٹاپ پلانٹ کیا ہوا ہمیں اسے فور آؤ ھوڑ نا ہوگا۔ سینگو کامل سوچتے ہوئے ہوئے تھے۔ سیکرٹری نے سر ہلا دیا۔ وہ تیز تیز چیز میں الٹا پلٹا رہاتھا۔ دفعتاً انہیں تالیہ کا خیال آیا۔ و تم جیسے لے سکتی تھیں اگر تم نے مجھے کیوں بتایا ؟ اس نے پلکیں اٹھا ئیں۔ "سر اگر انسان میں وفاداری، سچائی اور ایمان ہی نہ ہوتو وہ کیسا انسان ہوا ؟ باقی ساری خوبیاں اور ڈگریاں سب کے پاس ہوتی ہیں۔ مگر سچائی سیکھی نہیں جاتی۔ یہ تو انسان کی گھٹی میں ہوتی ہے۔“ دراز کھولتے بند کرتے سیکرٹری نے پلٹ کے در زیدہ نظروں سے اسے دیکھا اور اونچا سا بولا۔ سریہ اس کا فرض تھا کہ آپ کو رپورٹ کرتی ۔ اگر محترمہ چوری کرتیں تو ظاہر ہے ہمیں پتہ چل جاتا اور اس آدمی کی بھی گارنٹی نہیں تھی کہ پیسے دے گا یا نہیں۔‘ آواز میں جلن تھی۔ تالیہ کا چہرہ بجھ گیا البتہ تنگو کامل نے ایک نا پسندیدہ نظر سیکرٹری پر ڈالی ۔ دم اگر جھوٹ بولنا ڈس کریڈٹ ہے تو سچ بولنے کا کریڈٹ دینے کی بھی عادت ڈالنی چاہیے منگ۔ وو 66 سر! وہ ایک دم بولی تو وہ جو اسے جھڑک رہے تھے تالیہ کی طرف متوجہ ہوئے۔ ” کیا؟ نرمی سے پوچھا۔

مجھے یاد آیا‘ اس کے پاس ایک کاغذ پہ کسی scam انویسٹی گیٹر کا نام لکھا تھا۔ “ تالیہ نے آنکھیں بند کر کے یاد کیا۔ ”حالم ... یہی نام تھا اس کا ۔ اس نے اب کے جوش سے تنگو کامل کو دیکھا۔ اس نے میری معلومات اسی انویسٹی گیٹر سے لی تھیں۔“ عالم؟ ہوں۔ انہوں نے سوچتے ہوئے ہنکار ابھرا۔ سیکرٹری منگ ہاتھ جھاڑتے ہوئے واپس آیا۔ نہیں ملا سر ۔ کچھ بھی نہیں ہے یہاں۔“ تو اس حالم نے کیوں کہا اس آدمی کو کہ اس کا لیپ ٹاپ یہیں ہے؟ اس نے بتایا ہو گا یقینا۔ وہ متفکر نظر آرہے تھے۔ دمیں نے حالم کا نام پہلی دفعہ سنا ہے، لیکن میں اس کی تحقیق ضرور کروں گا۔‘ منگ پورے عزم سے کہہ رہا تھا۔ ایک دم تنگو کامل نیچے کو جھکے اور کچھ کھولنے لگے ۔ آواز سے یوں لگتا تھا کہ جیسے اسٹڈی ٹیبل کے نچلے خانے میں رکھا کوئی سیف کھول رہے ہوں۔ پھر انہوں نے سیف سے چیزیں نکال نکال کر اوپر رکھنی شروع کیں ۔ گن ... کاغذات ... جیولری کے بند ڈبے۔ سیکرٹری نے تالیہ کوفور ارعب سے کہا۔ تم ابھی جاؤ۔ وہ سر جھکائے مڑنے لگی تو تنگو کامل نے چند مزید چیزیں میز پر رکھتے ہوئے نفی میں سر ہلایا۔

د تم رکو تالیہ ۔“ وہ اپنا سیف خالی کر رہے تھے۔ وہ دونوں سیف تو نہیں دیکھ سکتے تھے لیکن ان چیزوں کو دیکھ سکتے تھے جو وہ میز پہ ڈھیر کر رہے تھے۔ زیورات کے ڈبے۔ فائلز ۔ چند چیک بکس۔ اور ایک شیشے کا ڈبہ جو گھڑی کے باکس کے جیسا تھا اور اس میں ایک سنہری سکہ چمک رہا تھا۔ پھر انہوں نے وہ چیزیں واپس ڈالنی شروع کیں۔ سیف بند کرنے کی آواز آئی۔ وہ سیدھے ہونے لگے، پھر جیسے کوئی خیال آیا اور اسٹڈی ٹیبل کا اوپری دراز کھولا ۔ اندر سامنے ایک سفید لیپ ٹاپ رکھا تھا۔ تالیہ کا منہ کھل گیا۔ یہ یہاں واقعی؟" وو یہ ہم نے نہیں چوری کیا۔ یقین رکھو ۔ انہوں نے گہری سانس لے کر اسے تسلی کروائی۔ اور لیپ ٹاپ سیکرٹری کی طرف بڑھایا۔ یکسی نے ہمیں پھنسانے کے لئے یہاں رکھا ہے۔ دیکھو او پر ان کی کمپنی کا لوگو بھی بنا ہے۔ میں جانتا ہوں یہ کس کا ہے۔ سنگو کامل اور سیکرٹری نے معنی خیز نظروں کا تبادلہ کیا۔ سر ہمیں پولیس کو کال کرنی چاہیے۔ میں مسر کامل سے کہتی ہوں۔ وہ جذباتی سی ہو کر دروازے کی طرف لپکی۔ کو رکو۔ کیا کر رہی ہو۔ تالیہ ۔ او ہو۔ وہ اپنی جگہ سے اٹھ کھڑے ہوئے۔ تو و والجھن سے واپس مڑی۔ پولیس کو نہ بلائیں ؟“

Episode#1 Part#9 End


Haalim Episode #1 Part #9 By Nimra Ahmed | most romantic urdu novels


*___""Maan Ki Jaan""___*

*___""DSD""___*


حالم ( نمرہ احمد )


Next Episode Read All Episode Previous Episode

Click Below For Reading More Novels

Dard_Judai_ Haalim (Nimra Ahmed) Zeerak Zann Mann K Mohally Main

No comments:

Post a Comment