Haalim Episode #1 Part #12 By Nimra Ahmed
Haalim Episode #1 Part #12 By Nimra Ahmed | Urdu Novel | Romantic novels in urdu | best urdu novels | urdu novel bank | novels urdu | most romantic urdu novels
حالم ( نمرہ احمد )
نوکرانی کے سامنے حالم کے نام کا کاغذر کھ دے ہرگز نہیں۔ اس لئے آج سے مولیا کلائنٹ لسٹ سے آؤٹ ہو گیا۔“ فریہ عورت نے افسوس سے گہری سانس کھینچی ۔ ویسے تو میرا ذاتی خیال ہے کہ مولیا جیسے نا کارہ آدمی کو ہر اس درخت سے معافی مانگنی چاہیے جو اس کے لئے دن رات آکسیجن پیدا کرتا ہے، لیکن اس کو کلائنٹ لسٹ سے خارج کر کے مجھے افسوس ہوگا۔ ایک کلائنٹ کم ہوگیا۔“ اونہوں۔ ڈونٹ وری ! تالیہ نے ہاتھ جھلا کے بے فکری سے کہا۔ میں نے تنگو کامل کے سامنے حالم کا نام لے لیا ہے۔ مستقبل میں ہم ان کے لئے ایسا مسئلہ کری ایٹ کریں گے جس کو حل کرنے کے لئے وہ لازما حالم کے پاس آئیں گے۔ پتہ ہے بہترین اسکام (فراڈ) کیا ہوتا ہے؟ جس میں ان مالدار لوگوں کو لگے کہ سب کچھا نہوں نے خود اپنی مرضی سے کیا ہے سارا آئیڈیا انہی کا تو تھا۔ جیسے آج تالیہ بیچاری کی تو مرضی ہی نہیں تھی، مگر دونوں اطراف نے اسے مجبور کر دیا اتنے سارے پیسے کمانے پہ ۔ وہ یاد کر کے پھر سے ہنسی اور سیب کو دوسری سمت سے دانت سے کاٹنے لگی۔ کاؤنٹر پر وہ آلتی پالتی کیے بیٹھی بے فکر اور خوش باش نظر آتی تھی۔