Pages

Saturday, December 31, 2022

Dard _E_ Judaai Episode #24 By Shafaq Kazmi | Urdu Novel | Romantic novels in urdu | best urdu novels | most romantic urdu novels

Dard _E_ Judaai Episode #24 By Shafaq Kazmi



Dard _E_ Judaai Episode #24 By Shafaq Kazmi | Urdu Novel | Romantic novels in urdu | best urdu novels | urdu novel bank | novels urdu | most romantic urdu novels

درد جدائی

Episode #24


ہیلو سونیتا ڈارلنگ!! کیسی ہو۔۔۔۔۔۔۔کسی اجنبی نے۔۔۔۔۔میجر غازان کو میسنجر پر میسج کیا۔۔۔۔۔
اففف اللہ ایک تو یہ لڑکے بھی نہ کسی لڑکی کی آئی ڈی دیکھ لیں۔ تو پیچھے ہی پڑھ جاتے ہیں۔۔ڈارلنگ۔۔۔مائی لو اور بھی پتہ نہیں کیا کیا۔۔۔حد ہے ویسے۔۔۔۔میجر غازان عجیب سا منہ بنا کر باس سے بولا۔۔۔۔میجر غازان کی بات سن کر باس بے ساختہ ہنسے۔۔


۔۔
غازان بیٹا ان کو کیا پتا کے یہ تمہاری آئی ڈی ہے۔۔۔۔یہ جو نشیلی آنکھوں والی ڈی پی پر فدا ہوکر۔۔۔تمہیں جانو۔۔مانو۔۔۔شونو۔۔کہ رہے ہیں انہوں نے ایک دفع تمہیں دیکھ لیا نہ۔ پھر میرا بچہ ایک منٹ نہیں لگے گا تمہیں بلاک ہونے میں۔۔۔۔تم ان سب کی بلاک لسٹ میں ہو گے پھر۔۔۔
باس آپ میرا مذاق اڑا رہیں ہیں نہ۔۔۔میجر غازان معصوم سا منہ بنا کر بولا۔

۔۔۔۔۔۔
نہیں میرا۔ بچہ میں کیوں اڑاؤں تمہارا مذاق۔۔۔۔۔اتنے میں ایک اور میسج آیا میسنجر پرمیری جانو سونیتا نے تھانہ تھایا (کھانا کھایا)باس دیکھیں نہ حد ہوگئی ہے۔۔۔۔۔
ہاہاہاہا میجر غازان مشن پر توجہ دیں یہ فضول میسج تو آتے رہیں گے ان کے میسج اگنور کریں۔۔۔۔ہمیں اپنا ٹارگٹ پورا کرنا ہے بس۔۔ کچھ دشمنوں کی آئی ڈی ہے۔ان لوگوں کو پیار کے جال میں پھنسا کر راز نکلواوّ۔

۔۔۔۔
راجر سر۔۔۔۔۔۔۔۔
#####
اللّہ کرے عدن مر جائے۔۔۔۔حبیبہ رابیہ سے بولی.۔۔۔۔۔۔
یہ کیا بکواس ہے۔ایسے کیوں کہ رہی ہو؟؟؟
کیوں کے عدن جب سے منیب سر کی لائف میں آئی ہے۔۔۔۔۔سر اس کے پیچھے پڑھ گئے ہیں۔۔۔سر سے میں پیار کرتی ہوں۔لیکن عدن آگئی پتانہیں کہاں سے۔۔۔
میری محبت ہے منیب۔۔۔میں منیب کو حاصل کرنا چاہتی ہوں۔

۔۔۔
کسی کو حاصل نہیں کیا جاتا حبیبہ۔۔۔۔۔۔۔جب ہم کسی سے محبت کرتے ہیں۔۔۔۔ہم اس کو آزاد چھوڑ دیتے ہیں۔کیوں کے اس کی خوشی میں ہی ہماری خوشی ہوتی ہے۔۔وہ جہاں بھی رہے جس کے ساتھ بھی رہے بس خوش رہے۔۔۔۔۔یہ کرنا آسان نہیں ہوتا۔۔بہت مشکل ہوتا ہے جب آپ کسی سے بے انتہا محبت کرتے ہو اور وہ آپ سے نہیں کسی اور سے محبت کرتا ہو۔۔۔۔انسان ٹوٹ کر بکھر جاتا ہے اور رہی بات منیب کی تو وہ تم سے نہیں عدن سے پیار کرتا ہے۔

رابیہ حبیبہ کو سمجھانے لگی۔۔۔
ویسے رابیہ کیا خوب کہا ہے کسی نے۔۔۔۔۔۔جنہیں ہم کچھ نہیں سمجھتے انکے لئے ہم سب کچھ ہوتے ہیں اور جنہیں ہم اپنا سب کچھ سمجھتے ہیں وہ ہمیں کچھ نہیں سمجھتے۔۔۔
ہممممم۔۔۔۔۔۔
####
پتہ نہیں میری بچی کس حال میں ہوگی کون ہوں گے وہ لوگ۔۔۔۔۔۔تمہارے بابا بتانے کا نام ہی نہیں لے رہے۔۔عفاف کے سامنے کھانا پڑا ہوا تھا پر کھانے کا دل نہیں کر رہا تھا۔

۔۔۔ماں تو ماں ہوتی ہے نہ اولاد تکلیف میں ہو تو ماں سے کیسے برداشت ہوسکتا۔۔۔۔۔۔
ماما آپ تھوڑا کھانا کھا لیں۔۔۔۔آپ کو دوائی بھی کھانی ہے۔۔۔میرب نے روٹی کا نوالہ توڑ کر عفاف کو کھلانے لگی۔۔
نہیں بیٹا میرا دل بہت گھبرا رہا ہے۔۔۔جیسے میری بچی ٹھیک نہیں ہے۔۔۔تم اس نمبر پر کال کرو جس سے عدن نے تم سے بات کی تھی۔۔۔۔
ماما عدن کی کال پرائیوٹ نمبر سے آئی تھی۔

میں کال بیک نہیں کر سکتی۔۔۔
یا اللہ میری بچی کو اپنی حفاظت میں رکھنا۔عفاف رو رو کر دعا کر رہی تھی۔۔۔۔۔
آمین۔۔۔۔۔ماما تھوڑا سا کھالیں۔۔۔۔۔۔دل تو میرب کا بھی نہیں تھا کھانے کا پر مجبوری تھی عفاف کو دوائی بھی کھلانی تھی۔۔
نہیں بیٹا ابھی دل بہت گھبرا رہا ہے میرا۔۔۔۔۔۔ابھی نہیں۔۔۔۔۔۔۔
#####
منیب عدن کے پاس بیٹھ کر اونچی آواز میں قرآن پاک سنا رہا تھا۔

۔۔۔۔
ماشاء اللہ ماشاء اللہ۔۔۔آپ قرآن پاک پڑھ رہے ہیں۔۔۔ڈاکٹر عدن کو چیک کرنے آیا۔۔۔منیب کو قرآن پاک پڑھتے دیکھ کر بولے۔۔۔
جی۔۔۔۔ڈاکٹر صاحب کہتے ہیں۔۔۔مریض کو قرآن پاک سناؤ تو وہ جلد ٹھیک ہو جاتا ہے۔۔۔۔۔اللہ تعالیٰ کسی وقت تو میری پکار سن لے گااور میری عدن بلکل ٹھیک ہوجائے گی پہلے جیسی۔۔۔مجھے نہیں پتہ اللہ کی آواز سننا کیسا ہوگا۔

۔مگر مجھے اتنا پتہ ہے کہ جب میں قرآن سنتا ہوں میرے لئے وہی میرے رب کی آواز ہوتی ہے۔۔۔۔۔اور یہ الفاظ میرے لئے بعض دفع میری استطاعت سے زیادہ وزنی بن کر میرے دل پہ اترتے ہیں۔۔۔۔۔میرے لئے یہ قرآن اور اس سے جوڑی ہر شے با برکت ہے کیوں کے یہ قرآن مجھے بتاتا ہے کے اللہ کون ہے۔۔
ماشاء ماشاء اللہ۔۔۔۔۔آپ بے فکر ہوں عدن انشااللہ جلد ٹھیک ہو جائے گی۔

۔ڈاکٹر صاحب عدن کو چیک کر کے واپس جاتے ہوئے بولے۔۔۔
انشااللہ ڈاکٹر صاحب دعا کیجیے گا آپ بھی۔۔۔۔۔
جی جی ضرور۔۔۔۔یہ کہ کر ڈاکٹر صاحب چلے گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عدن تم ٹھیک ہو جاؤ پلیز جلدی سے۔۔۔۔میں وعدہ کرتا ہوں میں روز تمہیں ایسے ہی قرآن سنایا کروں گا۔تم سنو گی نہ مجھ سے قرآن پاکعدن تم رہو گی نہ میرے ساتھ۔۔۔یہ کہتے ہوئے منیب کی آنکھوں سے آنسوں آنے لگے۔۔۔۔عدن تو مجھ سے اتنی نفرت کرتی ہے۔۔۔اس کو لگتا ہے میں نے اسے اغوا کیا ہے۔۔۔۔عدن کو میری محبت کہاں سے قبول ہوگی۔۔۔۔۔پر عدن کو جب سارا سچ پتہ چل جائے گا۔۔۔۔عدن بھی مجھ سے پیار کرے گی۔۔ہے نہ عدن۔۔۔۔۔عدن کچھ بولو نہ پلیز۔۔۔
######




Episode #24

Dard _E_ Judaai Episode #24 By Shafaq Kazmi | Urdu Novel | Romantic novels in urdu | best urdu novels | most romantic urdu novels


*___""Maan Ki Jaan""___*
*___""DSD""___*

دردِ جُدائی ( شفق کاظمی)


Next Episode Read All Episode Previous Episode

Click Below For Reading More Novels

Dard_Judai_ Haalim (Nimra Ahmed) Zeerak Zann Mann K Mohally Main

No comments:

Post a Comment