***

Hello Guys !! You Can Comment Here For Suggestion And Whatever You Want To See Here Because We Respect Our All Users . Best Wishes . Good Luck

Sunday, January 1, 2023

Dard _E_ Judaai Episode #25 By Shafaq Kazmi | Urdu Novel | Romantic novels in urdu | best urdu novels | most romantic urdu novels

Dard _E_ Judaai Episode #25 By Shafaq Kazmi



Dard _E_ Judaai Episode #25 By Shafaq Kazmi | Urdu Novel | Romantic novels in urdu | best urdu novels | urdu novel bank | novels urdu | most romantic urdu novels

درد جدائی

Episode #25


آپریشن روم میں اس وقت اکیس لوگ موجود تھے۔۔۔وہ سب کے سب ایک ہی مشن پر کام کر رہے تھے۔۔
 سر یوزر کا آئی پی ایڈریس ٹریس کر لیا گیا ہے۔۔۔۔باس پر قاتلا نہ حملہ کرانے والا بھی یہی یوزر ہے۔۔۔بلیو کیٹ کو اس کی ہر سرگرمی پر نظر رکھنے کو کہا ہے۔۔۔اس نے یوزر کی رہائش گاہ سے کچھ فاصلے پر وائس کیچر لگا دیا ہے۔۔۔۔جو 18 کلومیٹر تک یوزر کی وائس ریکارڈ کر سکتا ہے۔

۔۔اب یہ یوزر ہم سے بچ کر نہیں جاسکتا۔۔۔۔۔بلیک ٹائیگر میجر کو اپنی اب تک کی کامیابی کی تفصیل بتا رہا تھا۔۔
دیکھو بلیک ٹائیگر کسی قسم کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔۔۔۔تم جانتے ہو کہ را کے پھیلائے ہوئے اس نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑنا کتنا ضروری ہے۔۔میجر سرد لہجے میں بلیک ٹائیگر کو اس مشن کی حساسیت کے بارے میں بتا رہا تھا۔

یس سر۔

۔۔۔میرے لیے میرا ملک اور اس کی سلامتی ہر چیز سے بڑھ کر ہے۔۔آپ کو جلد ہی خو شخبری سنائیں گے۔۔بلیک ٹائیگر جذباتی لہجے میں میجر سے کہنے لگا ۔۔۔۔۔۔
خدا حافظ ینگ مین۔۔اب تب ہی بات ہو گی جب تم مجھ کامیابی کی خبر سناؤ گے۔۔۔۔اتنا کہہ کر میجر نے کال کاٹ دی۔۔۔۔
####
ہیلو بلیک ٹائیگر۔۔۔۔باس پر اٹیک کرانے والا یہی شخص ہے۔اب تک کی آبزرویشن کے مطابق ہمارے ملک میں جتنے بھی بلاسٹ ہوئے ہیں۔

ان میں بھی اسی کا ہاتھ ہے۔یہ باس معلوم ہوتا ہے۔۔۔اس پورے نیٹ ورک کا۔۔
تمکہو تو اس کو سیف ہاؤس پہنچا دیتے ہیں۔۔۔۔۔بلیو کیٹ بلیک ٹائیگر کو یوزر کے بارے بتانے لگی۔۔۔
نہیں ابھی وقت نہیں آیا۔۔۔ابھی تم اس کی ہر ایکٹیوٹی پر نظر رکھو۔۔۔جلد ہی ہم اسے اپنا مہمان بنانے کا شرف بخشیں گے۔بلیک ٹائیگر سنجیدگی سے بلیو کیٹ کو اگلے سٹیپ کے بارے بتانے لگا۔

۔۔
اس کے علاوہ آج اس کا گینگ باس کے گھر اٹیک کرنے کا پروگرام بنا رہے ہیں۔۔۔ یہ سیکرٹ فائل کو ڈھونڈ رہے ہیں۔۔جو باس کے پاس ہے۔۔تاکہ ان کے ایجنٹس آرام سے ہماری جڑیں کھوکھلی کر سکیں۔۔۔۔بلیو کیٹ کی اس بات نے بلیک ٹائیگر کو اندر تک ہلا کر رکھ دیا تھا۔۔۔۔یعنی باس کے بعد اب باس کی فیملی کو بھی خطرہ تھا۔۔۔۔۔بلیک ٹائیگر نے بلیو کیٹ کو اپنا اگلا پلان سمجھایا تھا۔

۔۔وقت آگیا تھا کہ اس جاسوس کو بلیک ٹائیگر اپنا مہمان ہونے کا شرف بخشے۔۔۔
####
ڈاکٹر صاحب عدن ہوش میں نہیں آرہی۔۔۔۔منیب غمگین لہجے میں بولا۔۔۔منیب وقت اور معمول سے زیادہ پریشان اور غمگین نظر آرہا تھا۔۔۔۔۔۔
دیکھیں سر۔۔۔۔۔عدن کو بہت گہرا صدمہ پہنچا ہے۔۔۔یہ خود بھی کوشش نہیں کر رہی زندگی کی طرف واپس آنے کی۔۔ جس دن یہ اس صدمے سے خود کو باہر نکال لے گی اسی دن یہ ہوش میں بھی آجائے گی۔

۔۔ آپ کوشش کریں ان کو اس صدمے سے باہر لانے کی۔۔۔
جی ٹھیک ہے ڈاکٹر صاحب۔۔۔۔۔۔یہ کہہ کر منیب عدن کے پاس آگیا۔۔۔۔۔بیڈ پر پڑی وہ عدن نہیں تھی وہ تو کوئی اور لگ رہی تھی۔۔عدن تو وہ تھی جو ہنستی مسکراتی تھی ۔۔شرارتیں کرتی تھی ۔۔۔کالج میں لوگوں کو اچھے اچھے مشورے دیتی تھی ۔۔۔ شرارت خود کرتی تھی کلاس سے کسی اور کو باہر جانا پڑھ جاتا تھا کیوں کہ شکل سے ہی اتنی معصوم تھی کسی کو یقین ہی نہیں ہوتا تھا یہ حرکت عدن کی ہوسکتی۔

۔۔۔ منیب کی آنکھوں کے سامنے گزرا ہوا وقت گزرنے لگا۔۔ لیکن جو اس وقت منیب کے سامنے تھی وہ کوئی زندہ لاش تھی۔۔جس میں جان ہی نہیں تھی۔۔کمزور۔۔۔۔آنکھوں کے گرد ہلکے تھے۔۔۔ منیب نے عدن کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں رکھا۔۔۔۔ زارو قطار رونے لگا۔۔
جان سے پیارے لوگوں کو خود سے دور جاتا دیکھ کر بھی انسان کچھ نہ کر سکے تو وہ بے بسی کی انتہا ہوتی ہے۔

۔۔۔اپنوں کو کھو دینے کا ڈر اذیت بن کر رگوں میں دوڑنے لگتا ہے وہ انسان جو اپنی محبت کواپنی آنکھوں کے سامنے مرتا دیکھ رہا ہوں۔اس انسان کی اذیت اور درد کا اندازہ کرنا بے حد مشکل ہوتا ہے۔۔۔منیب کو لگتا تھا۔۔۔اس کی سانسیں رک رہی ہیں۔۔۔اس کی روح کی چیخیں اس کے کانوں کے پردے پھاڑ رہی تھیں۔۔اذیت کی انتہا کیا ہوتی ہے ذبح کرنا کسے کہتے ہیں۔۔۔اسے اب محسوس ہوتا تھا۔۔۔۔اس کا بس نہیں چل رہا تھا۔۔۔کہ وہ اپنی زندگی اپنی سانسیں عدن کو دان کر دے۔۔۔۔اسے عدن واپس مل جائے۔۔۔پتہ نہیں یہ عشق کا کون سا درجہ تھا۔۔۔۔رب کا کیسا امتحان تھا۔۔۔۔۔ہر چیز اس کی سمجھ سے بالاتر تھی ۔۔۔۔۔۔۔



Episode #25

Dard _E_ Judaai Episode #25 By Shafaq Kazmi | Urdu Novel | Romantic novels in urdu | best urdu novels | most romantic urdu novels


*___""Maan Ki Jaan""___*
*___""DSD""___*

دردِ جُدائی ( شفق کاظمی)


Next Episode Read All Episode Previous Episode

Click Below For Reading More Novels

Dard_Judai_ Haalim (Nimra Ahmed) Zeerak Zann Mann K Mohally Main

No comments:

Post a Comment