***

Hello Guys !! You Can Comment Here For Suggestion And Whatever You Want To See Here Because We Respect Our All Users . Best Wishes . Good Luck

Friday, December 2, 2022

Zinda ko Sahara Dena Afzal Samjh Lyn , Zindagi Aasaan Ho Jay Gi | Quotes | Special Quotes | Lesson Quotes | Moral Stories

Zinda ko Sahara Dena Afzal Samjh Lyn , Zindagi Aasaan Ho Jay Gi



سب کا خیال رکھیں آپکو نہیں پتا ہوتا کہ ہر انسان کس اذیت سے گزر رہا ہے کہ کچھ لوگ خوش اور سکون میں رہنے کی کوشش میں لگے ہوۓ ہیں ہر روز، ذہنی اور جسمانی طور پر پریشان ہیں وہ اپنی حالت کو بہتر کرنے کی کوشش میں ہیں،

 کچھ لوگ حلال کمانے اور کھانے کی کوشش میں لگے ہوۓ ہیں، کچھ لوگ بہت کچھ کہنا چاھتے ہیں لیکن حالات اور لوگ پہلے جیسے نہیں ہیں، کچھ لوگ زندہ ہیں لیکن شاید زندہ رہنا نہیں چاھتے، کچھ لوگ ہسپتال اور قبرستان میں اپنے پیاروں کو دیکھتے ہوئے روتے رهتے ہیں ہر روز، کچھ لوگوں کے پاس بنیادی سہولتیں نہیں ہیں۔ ہر انسان کوئی نہ کوئی جنگ اکیلے میں لڑ رہا ہے بہت سی ایسی بھی ہیں جو کسی کو معلوم نہیں ہیں، آپکے بولے ہوۓ چند الفاظ کسی کی زندگی کو ہمیشہ کیلئے بنا بھی سکتے ہیں اور برباد بھی کر سکتے ہیں تو یاد رکھیں۔ لوگوں پر کچھ احسان کریں ہمیشہ 
1۔ کسی کو نفع نہیں دے سکتے تو نقصان بھی مت دو۔ 
2۔ خوش نہیں کر سکتے تو رنجیدا بھی مت کرو۔ 
3۔ تعریف نہیں کر سکتے تو برائی بھی مت کرو۔  
4۔ جہاں سچ پوچھا نہ جائے وہاں چپ رہنا سیکھو۔ جہاں کسی عزت ہے وہاں اسکی عزت رہنے دو۔ 
5۔ کوئی اپنی کوئی کمزوری یا اپنا کوئی مسلہ بتا دے تو اپنے تک رکھو، بات ایک امانت  ہوتی ہے اس میں خیانت کر کے اپنے آپکو گنہگار مت کرو۔ 
اللّه مجھے اور آپ سب کو ہدایت دے، ہمارے تمام گناہوں کو معاف کردے، ہمیں سیدھے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرما،  ہر حال میں اور زندگی کے ہر قدم میں مدد فرما اور ہمارے لیے آسانی پیدا کردے، اور ہماری تمام مشکلات، پریشانیوں، دکھ اور تکلیف کو دور کرے،  اللّه ہمیں امن، سکون، کامیابی، اچھی صحت، اچھا کردار اور بہترین لوگوں سے نوازے ہمیشہ۔ یا اللّه ہمیں ایک دوسرے کا خیال رکھنے، عزت کرنے، دل سے معاف کرنے کی، لوگوں کی برائی، غیبت، بوہتان، اور جھوٹ سے دور رکھ، لوگوں کی خوشی میں خوش رہنے کی اور انکی ناکامی میں انکے لیے دعا کرنے کی ہمّت، حوصلہ، اور توفیق عطا 
فرما۔ امین


Zinda ko Sahara Dena Afzal Samjh Lyn , Zindagi Aasaan Ho Jay Gi | Quotes | Special Quotes | Lesson Quotes | Moral Stories

No comments:

Post a Comment