***

Hello Guys !! You Can Comment Here For Suggestion And Whatever You Want To See Here Because We Respect Our All Users . Best Wishes . Good Luck

Friday, January 13, 2023

Dard _E_ Judaai Episode #36 By Shafaq Kazmi | Urdu Novel | Romantic novels in urdu | best urdu novels | most romantic urdu novels

Dard _E_ Judaai Episode #36 By Shafaq Kazmi


Dard _E_ Judaai Episode #36 By Shafaq Kazmi | Urdu Novel | Romantic novels in urdu | best urdu novels | urdu novel bank | novels urdu | most romantic urdu novels


دردِ جُدائی



آپ کو ایک اہم خبر سے آگاہ کریں۔۔۔۔۔پاکستان میں فوج کے سربراہ نے جاسوسی کے الزام میں بریگیڈیئر عریب کو سنائی جانے والی سزا کی توثیق کر دی ہے۔ پاکستان آرمی ایکٹ کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر بریگیڈیئر عریب کو موت کی سزا سنائی ہے۔ عدن عدن۔۔۔عدن یہ دیکھو تمہارے بابا کو سزائے موت ہو رہی ہے۔ ۔۔۔۔عفاف کمرے میں آئی ہاتھ میں موبائل تھا جس میں نیوز چینل لگا تھا۔۔۔۔ جانتی ہوں ماما۔۔۔۔۔میں نے خبریں دیکھ لیں ہیں۔۔۔۔۔۔ یہ کیا ہو رہا ہے کچھ سمجھ بھی نہیں آرہا عدن بیٹا۔۔۔۔۔عفاف عدن کے پاس آکر بیٹھ گئی۔۔۔ بابا کو ان کی غلطی کی سزا مل رہی ہے۔ماما بابا ایسے کیسے کر سکتے ہیں محض چند پیسوں کی وجہ سے ملک سے غداری۔

ماما وطن کے لئے تو سب کچھ قربان۔۔۔ہمارے گمنام ہیروز کی ایسی ایسی کہانیاں ہیں جن کو سن کر آنکھوں سے آنسو کی بجائے لہو بہیں گے۔۔ماما بابا ایسا نہ کرتے کم سے کم اب کیا ملا بابا کو یہ سب کر کے سزائے موت۔؟؟ ماما جب ہمارے گمنام ہیروز کو پکڑا جاتا ہے ان کا سر قلم کردیا جاتا ان کے ناخن بے دردی سے پلاس سے کھینچ لئے جاتے۔۔ کسی کے دانت اکھاڑے جاتے ہیں۔ کسی کو بجلی کے جھٹکے دیے جاتے ہیں۔ کسی کو برف کی سلوں پر گھنٹوں لٹایا جاتا ہے۔۔۔سینکڑوں بیٹے اس اذیت سے گزر کر شہید ہو چکے ہیں۔ کس لیے؟ محض ہمارے لیے۔۔۔ہمارے آرام و سکون کے لئے۔۔۔۔۔ ماما آپ کو پتہ ہے فوج کے جوان کو ایک کیپسول دیا جاتا ہے اور آپ جانتی ہیں یہ کیپسول کون دیتا ہے؟؟ وہ سینئر آفسر دیتا ہے جو اس ایجنٹ کو اپنے بچوں سے بڑھ کر چاہتا ہے اور تربیت کرتا ہے۔ پرآخری وقت یہ تاکید کرتا ہے کہ بیٹے اگر پکڑے گئے تو دشمنوں کے ہاتھ آنے سے پہلے یہ زہر استعمال کر لینا ہماری زندگی ہمارے ملک سے اہم نہیں ہے۔۔ پھر ماما بابا نے ایسا کیوں کیا وہ میرے بابا نہیں ہیں۔۔نہ ہی آج سے میں ان کی بیٹی ہوں نفرت کرتی ہوں میں ان سے نفرت۔۔۔۔سنا ماما اپنے نفرت۔۔۔۔۔عدن عفاف کی گود میں سر رکھ کر زور زور سے رونے لگی۔ ۔۔۔عفاف نے بھی روتے ہوئے عدن کو دلاسہ دیا۔۔۔۔۔۔ #### عدن شیشے کے سامنے کھڑے ہوکر خود سے باتیں کرنے لگی۔۔عدن چپ چپ بلکل چپ رونا نہیں ہے ہمت سے کام کرنا ہے۔ عدن تم بہادر ہو۔۔۔۔تم حالات کا مقابلہ کر سکتی ہو رونا بزدلی ہے اور عدن بزدل نہیں ہے۔۔۔۔۔تمہارے بابا نے وطن سے غداری کی مگر تم اپنے آخری سانس تک وطن کے لئے لڑو گی۔۔۔وطن کے غداروں کو منہ توڑ جواب دو گی۔ ۔۔۔۔عدن تم پاکستان کی بیٹی ہو۔۔۔۔۔اور تم اپنی قوم کا سر فخر سے بلند۔ کرو گی۔۔۔۔۔بس اب رونا بند۔ کرو۔۔۔۔۔ کتنا مشکل ہوتا ہے نہ خود کو خود دلاسہ دینا۔۔پر عدن کمزور نہیں پڑھنا چاہتی تھی۔۔۔۔۔۔وہ حالات کا مقابلہ کرنا چاہتی تھی۔ #### عدن بیٹا۔۔۔کیا سوچا ہے آگے کا تم نے کیا کرو گی۔۔۔۔مزمل دو کپ چائے کے لے کر آیا ایک اپنے لئے ایک عدن کے لئے۔ ۔ ارے ماموں تکلف کی کیا ضرورت تھی میں خود لے لیتی چائے۔۔۔ نہیں بیٹا خیر ہے۔۔۔۔اپنے لئے بنائی تو سوچا تمہارے لئے بھی بنا لوں میں چائے اور تھوڑی سی باتیں بھی کر لوں۔۔۔کیا سوچا ہے آگے کا تم نے؟ میں چاہتا ہوں۔تم آگے پڑھائی جاری رکھو تا کہ تم بزی رہو۔۔۔میں تمہارا یونیورسٹی میں ایڈمیشن کروا دیتا ہوں۔۔۔ ہممم۔۔۔۔۔ماموں مجھے ڈاکٹر بننا ہے۔ ۔۔۔ ارے واہ یہ تو اچھی بات ہے چلو میں تمہارا میڈیکل کالج میں ایڈمیشن کروا دیتا ہو۔۔۔۔تمہارے مارکس بھی اچھے ہیں آرام سے ہوجائیگا۔ان شاء اللہ۔ ### جی ٹھیک ہے ماموں۔۔۔۔۔۔۔۔ خوش رہو بچہ دل لگا کر پڑھنا۔۔۔۔جو ہوگیا ہے اسے بھولنے کی کوشش کرنا اللہ تمہیں ہمت دے۔۔۔تمہارا ماموں تمہارے ساتھ ہے۔کسی بھی چیز کی ضرورت ہو مجھے بتانا ٹھیک ہے نہ بیٹا۔

جی ماموں ٹھیک ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ #### بھارت کے لئے جاسوسی کرنے والے بریگیڈیئر عریب کو تختہ دار لٹکا دیا گیا ہے۔۔۔۔۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے بریگیڈیئر عریب بھارتی خفیہ ایجنسی (را) کے ساتھ تعلقات اور جاسوسی کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی جس پر آج عمل در آمد ہوگیا ہے۔۔ پھانسی ہوگئی۔۔کسی نے عدن کا دل جسے مٹھی میں کرلیا تھا۔ ۔۔۔زندگی نے یہ کیسا کھیل کھیلا۔۔۔عدن کی آنکھوں کے سامنے وہ منظر آنے لگا جب بابا کی انگلی پکڑ کر اس نے چلنا سیکھا تھا۔۔۔کبھی گرنے لگتی تھی تو بابا اس کو جھولی میں اٹھا لیتے تھے۔۔۔۔۔ رات کو بابا سے پریّوں کی کہانیاں سنتے سنتے سو جانا۔۔۔۔۔۔۔کیوں کیوں بابا کیوں کیا آپ نے ایسا۔۔۔۔بابا ایسا تو نہ کرتے ایک بار اپنی فیملی کا سوچ لیتے۔ بابا آپ نے وطن کے ساتھ غداری کیسے کرلی۔ چند پیسوں کی وجہ سے۔۔نہیں نہیں آپ میرے بابا نہیں ہیں آپ آپ پتہ نہیں کون ہیں میں نہیں جانتی آپ کو۔۔۔۔۔۔۔میرے بابا تو وطن کے رکھوالے تھے۔۔۔۔۔لیکن آپ۔۔۔۔۔ آپ نے تو ملک کے اہم راز دشمنوں کو دے کر ان کی صف میں شامل ہوگئے۔۔۔۔۔آپ کو تو چاہیّے تھا دشمنوں کی صف میں شامل ہوکر ان کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیں۔ ۔ان کو جڑ سے اکھاڑ دیں۔۔۔۔مجھے تو شرمندگی ہو رہی آپ کو اپنا بابا کہتے ہوئے۔۔۔۔۔۔۔۔اچھا ہوا پھانسی ہوگئی آپ نے ملک و قوم کا سر شرم سے جھکا دیا۔۔۔نہیں نہیں میں نہیں جھکنے دوں گی۔۔میں اس قوم کی بیٹی ہوں۔ میں پاکستان کی بیٹی ہوں۔۔۔۔میں۔ اپنے۔ آخری سانس تک لڑوں گی۔پھر چاہے میرے ٹکڑے ٹکڑے کیوں نہ کر دیئے جائیں۔۔ #### غزان بھی مجھ سے ناراض ہے۔ ۔پتہ نہیں کیسا ہوگا۔۔۔۔کہیں غزان مجھ سے نفرت تو نہیں کرنے لگا؟۔۔میں تو ایک غدار کی بیٹی ہوں وہ کیسے مجھ سے محبت کر سکتا ہے۔۔عدن کمرے میں ٹہل رہی تھی اور سوچے جا رہی تھی۔۔ایک کام کرتی ہوں غزان کو فیک آئی ڈی سے تنگ کرتی ہوں اس کو کونسا پتہ چلے گا کے میں۔ ہوں.۔ہاں یہ ٹھیک رہے گا۔۔۔۔۔۔۔ #### ہیلو غزان کیسے ہو آپ میں رمشہ کراچی سے ۔ ۔۔عدن نے غزان کو رمشہ بن کر میسج کیا ہیں یہ کون ہے آئی ڈی تو نیو لگ رہی کوئی جاسوس نہ ہو۔۔۔۔۔۔۔اور میرے بغیر پوچھے ہی خود کا تعارف کروا رہی۔۔۔ جی میں ٹھیک ہوں۔۔غزان نے سوچتے ہوئے لکھا ویسے آپ میرا حال تو نہیں پوچھیں گے پر میں بتا دیتی ہوں میں بھی ٹھیک ہوں۔۔۔۔۔ اوکے ٹھیک ہے۔۔میں بزی ہوں بائے۔۔۔ ارے تم بہت کھڑوس ہو۔۔۔۔ڈفر بھی ہو۔۔۔۔۔

Episode#36 End


Dard _E_ Judaai Episode #36 By Shafaq Kazmi | Urdu Novel | Romantic novels in urdu | best urdu novels | most romantic urdu novels


*___""Maan Ki Jaan""___*

*___""DSD""___*


دردِ جُدائی ( شفق کاظمی)


Next Episode Read All Episode Previous Episode

Click Below For Reading More Novels

Dard_Judai_ Haalim (Nimra Ahmed) Zeerak Zann Mann K Mohally Main

No comments:

Post a Comment