***

Hello Guys !! You Can Comment Here For Suggestion And Whatever You Want To See Here Because We Respect Our All Users . Best Wishes . Good Luck

Thursday, December 22, 2022

Dard _E_ Judaai Episode #6 By Shafaq Kazmi | Urdu Novel | Romantic novels in urdu | best urdu novels | most romantic urdu novels

Dard _E_ Judaai Episode #6 By Shafaq Kazmi


Dard _E_ Judaai Episode #6 By Shafaq Kazmi | Urdu Novel | Romantic novels in urdu | best urdu novels | urdu novel bank | novels urdu | most romantic urdu novels

درد جدائی

Episode #6

 کیسی ہو۔۔۔ آپ جواب کیوں نہیں دیتی ہو میسج کا۔۔۔۔۔ دوسری طرف وہی شاہ زین تھا جو مسلسل عدن کو میسج کر کے پریشان کر رہا تھا۔۔ عدن بلاک کر تی تو نیو آئی ڈی سے آجاتا۔۔۔
تمہیں مسئلہ کیا ہے کیوں پریشان کر رکھا ہے۔۔۔جب ہر جگہ سے بلاک کر دیتی ہوں تو کیوں آجاتے ہو تنگ کرنے بار بار۔۔۔۔۔ تمہیں شرم نہیں آتی۔۔

عدن بات سنیں۔۔۔ مجھے آپ کا گروپ بہت اچھا لگتا ہے۔

۔
یہ تو اچھی بات ہے۔۔۔ پر آپ مجھے میسج نہ کیا کریں آپ کی مہربانی۔۔۔۔
عدن بات تو سنیں۔۔۔ مجھے آپ سے دوستی کر نی ہے۔۔۔۔۔۔
دیکھیں میں نے کہ دیا کے مجھے آپ سے کوئی بات نہیں کرنی ۔۔۔۔ پلیز پریشان نہیں کرو۔۔۔
عدن آپ تو ناراض ہو رہی ہیں۔ شاہ زین کا فوراً جواب آیا۔۔
جاتے ہو یا اس آئی ڈی سے بھی بلاک کروں۔
اوکے اوکے جاتا ہوں۔

۔۔۔۔۔
                                    ####
عدن بات سُنو.۔۔۔۔۔ مجھے آپ سے بات کرنی ہے۔۔۔۔۔ عدن کو ایک ثناء نامی آئی ڈی سے میسج ملا۔۔
جی بولیں کیا بات کرنی ہے آپ کو مجھ سے؟
عدن آپ شاہ زین سے بات کیوں نہیں کرتی ہو۔۔۔۔ اس کو آپ کا گروپ بہت اچھا لگتا ہے پلیز آپ ایسا تو نہ کرو اس کے ساتھ۔۔۔۔۔
دیکھو مجھے کسی سے بھی بات نہیں کرنی۔

۔۔۔ میں کسی اجنبی سے بات نہیں کرتی تو مجھے پریشان کرنا بند کر دو مہربانی ہو گی آپ کی ۔عدن نے غصہ سے جواب دیا۔۔
عدن دیکھو شاہ زین کا اس دنیا میں کوئی نہیں ہے وہ اکیلا ہے نہ ماں ہے نہ باپ ہے نہ بہن ہے نہ بھائی ہے۔۔۔
وہ ایڈاپٹڈ ہے ۔۔۔۔۔۔
تو میں کیا کروں؟ اڈوپٹ ہے تو؟
دیکھو پلیز عدن اس سے اس طرح بات نہ کرو بس دوستی کرنے میں کیا ہوتا ہے بس سلام دعا کرلیا کرو اس سے۔

۔۔
ہمممممم۔۔۔ اوکے۔۔۔
                                  #####
سن شاہ زین.۔۔۔۔جلدی سے سن۔۔۔۔
ہاں بولو ثناء شاہ زین نے جواب میں لکھا۔۔۔۔۔
اچھا سنو میں نے نہ عدن سے بات کی تھی۔۔۔۔۔
ہیں۔۔۔۔؟ کیا کہا عدن سے بات کی تھی پر کیوں؟
ویسے ہی میں نے اس کو کہا تمہارا اس دنیا میں کوئی بھی نہیں ہے تم ایڈاپٹڈ ہو۔۔۔

۔۔۔۔
اچھا پھر؟؟؟؟ کیا کہتی وہ۔۔۔۔۔
اس کو تم پر ترس آگیا میں نے کہا کے اس سے کرلیا کرو بات بس دوستی ہی تو ہے۔۔۔
ہاہاہاہا۔۔۔۔ اب دیکھنا میں اس کو کیسے مزہ چکاتا ہوں بہت نخرے دیکھا رہی تھی نہ۔ دیکھنا اب یہ شاہ زین اس کے ساتھ کیا کرتا ہے۔۔۔۔
کیا کرو گے؟ تم شاہ زین؟ ثناء کو شاہ زین کے ارادے کچھ خطرناک لگ رہے تھے۔۔

۔
بس میری جان تم دیکھتی جاؤ.۔۔۔۔۔ وقت آنے پر پتہ لگ جائے گا یہ مردوں کی دنیا ہے۔۔۔۔مرد جب کسی عورت یا لڑکی کی طرف غلط قدم اُٹھا تا ہے تو اس وقت اس کی خود ساختہ غیرت اور انا کہاں دفن ہوتی ہے۔۔اپنی عورتوں کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے بے غیرت مرد کسی اور کی ماں بیٹی کی غیرت سے باآسانی کھیلنے کے ناپاک منصوبے بناتے ہوئے زرا شرمندگی محسوس نہیں کرتے۔

۔۔۔
وقت پر لگا کر اڑتا رہا۔۔عدن نے بچپن سے لڑکپن میں قدم رکھ دیا تھا۔۔۔
                                  #####
بیٹا تمہارے پاپا چاہتے کے ہم تمہاری شادی تمہاری پھوپھو کے گھر کریں۔۔۔ زرنش اور میرب کی شادی کے بعد اب عدن کی فکر تھی۔۔۔
کیا ماما پھوپھو کے گھر نہیں کبھی بھی نہیں ماما میں بتا رہی ہوں میں وہاں شادی نہیں کروں گی۔

۔۔۔
ارے تو میں کونسا چاہتی کے تمہاری شادی وہاں ہو۔۔ میں تو چاہتی تمہاری شادی تمہارے خالہ کے بیٹے کے ساتھ ہو جائے ویسے بھی میرے سسرال والوں نے مجھے اتنے دکھ دیئے ہیں میں تو کبھی بھی نہ چاہوں تمہاری شادی وہاں ہو۔۔۔ آج تک۔۔ زرنش اور میرب کی شادی ہو گئی ہے۔۔۔ تمہاری پھوپھو کہتی تمہارے پاپا کو کہ دوسری شادی کر لو۔۔۔وہ تو تمہارے پاپا ہیں کہ نہیں کرتے۔

۔۔ آگے تو اس کا بیٹا ہے۔ کل کو بدلہ لے گی۔۔
ماما آپ ٹھیک کہ رہی مجھے ویسے بھی بہت ڈر لگتا ہے۔۔۔ روز روز رونے سے اچھا ہے ایک دن ہی رو لو میں تو وہاں نہیں کروں گی۔۔۔ ہاں البتہ خالہ ٹھیک ہیں۔۔۔ ان کا بیٹا بھی اچھا ہے۔
ہاں۔۔۔ تمہاری خالہ بھی یہی چاہ رہی ہیں کے تمہاری شادی ان کے بیٹے سے ہو تقریباً ان کے گھر میں سب یہی چاہتے ہیں تمہاری شادی وہاں ہو۔

۔۔۔
اچھا ماما چلو پھوپھو سے تو بچ جاؤں گی۔۔۔
ہاں بیٹا بس۔۔۔۔ چلو تمہاری خالہ کی طرف ہی چلتے ہیں مل بھی لیں گے اور سنو اچھے سے تیار ہو جاؤ۔۔۔۔۔
اوکے ماما ٹھیک ہے۔۔۔۔۔۔۔
                                     #####
کیا۔۔۔۔کیا کہا ماما آپ نے میں اور عدن سے شادی کروں گا ماما آپ نے سوچ بھی کیسے لیا کے میں عدن سے شادی کروں گا۔

۔۔ عادل غصے سے بھڑک اُٹھا۔۔۔
تو برائی کیا ہے عدن میں ۔۔۔اتنی معصوم سی تو بچی ہے۔۔۔۔ لڑائی جھگڑے تو آتے ہی نہیں اس کو۔۔۔۔۔
سلیقہ مند ہے خوبصورت ہے اور تو اور بڑوں کا احترم کرتی ہے ہم سب سے محبت کرتی ہے۔۔۔ اور کیا چاہئے۔۔
اوہ ماما پلیز مجھے عدن سے شادی نہیں کرنی عدن اگر اس دنیا کی آخری لڑکی بھی ہوئی نہ تو میں عدن سے شادی نہیں کروں گا۔

۔۔مطلب کے نہیں کروں گا۔ عدن کے علاوہ اگر آپ کسی بھکاریُ کی بیٹی کا بھی کہیں گی تو میں کرلوں گا شادی۔۔۔۔لیکن عدن نہیں ہرگز نہیں۔۔۔۔۔۔۔ بلکل بھی نہیں۔۔۔وہ منحوس تو بلکل نہیں،،،،، میں کسی اور لڑکی سے پیار کرتا ہوں اس سے ہو جا? تو ٹھیک نہیں تو جس کا بھی کہو گی کرلوں گا پر عدن سے ہرگز نہیں۔۔۔۔۔عادل غصے سے پاگل ہورہا تھا اس کو پتہ ہی نہیں چلا عدن اس کے پیچھے کھڑے ہو کر اس کی ساری بکواس سن رہی۔

۔۔۔
اوہ ہیلو مسٹر۔۔۔۔
ن۔۔ن۔۔۔نہیں عدن روکو اسٹاپ۔۔۔عدن کی ماما نے عدن کو روکنا چاہا۔۔۔۔۔
چھوڑیں ماما مجھے کہہ لینے دیں۔۔۔۔۔ میرے لئے میری عزت سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہے۔۔۔
مسٹر عادل کیا کہا آپ نے کہ میں اس دنیا کی آخری لڑکی بھی ہوئی تو آپ تب بھی مجھ سے شادی نہیں کریں گے۔۔ہاہاہاہا عادل صاحب کبھی آئینہ میں اپنی شکل دیکھی ہے آپ نے۔

۔۔نہیں دیکھی تو دیکھ لینا لازمی۔۔۔۔ خود سے ہی خوش فہمیاں پال رکھیں ہیں آپ نے جناب.۔ ذرا مجھ سے بھی پوچھ لیں میں کیا چاہتی ہوں۔۔۔۔ارے تم جیسوں کی تو میں شکل بھی نہیں دیکھنا چاہتی سمجھ آرہی ہے نہ۔تمہیں۔۔ جائیں عادل صاحب آپ کو آپ کی محبت مبارک ہو۔۔۔ جائیں اس سے کریں یا جس سے بھی کریں مجھے کوئی پرواہ نہیں اگر آپ اس دنیا کے آخری مرد بھی ہوئے تو بھی میں آپ سے شادی نہیں کروں گی۔

۔بلکہ آپ کی تو شکل دیکھنا بھی گوارہ نہیں مجھے۔۔۔
بس کرو عدن۔۔۔۔۔۔ ماما نے عدن کو غصے سے کہا۔۔۔۔
اوہ پلیز ماما آپ تو بس ہی کریں۔۔۔۔اور خالہ میں آپ کی بہت عزت کرتی ہوں آپ میری ماں کی جگہ پر بھی ہیں آپ کا شکریہ آپ نے میرے بارے میں سوچا میں آپ کی بیٹی تھی اور رہوں گی بھی، پر میں آپ کے بیٹے سے ہرگز شادی نہیں کروں گی اور جتنی عزت آپ کے بیٹے نے کی ہے نہ میری اس کے بعد تو میں اس گھر میں آنا بھی پسند نہیں کروں گی۔

۔۔۔۔ آپ جب چاہیں ہمارے گھر آئیں۔۔۔ لیکن اب میری ذات کو یہ گوارہ نہیں کے میں یہاں آؤں۔۔۔۔۔ چلتی ہوں میں اپنا خیال رکھنا۔۔۔۔۔۔ اللہ حافظ
عدن بیٹا روکو۔۔۔۔ خالہ نے آواز دی۔۔۔۔۔
بہنا سنو۔۔۔ خالہ نے عدن کی ماما سے کہا
بس بہن اچھا نہیں کیا تم لوگوں نے اب میں جا رہی ہوں۔۔۔۔۔
ماما آئی ایم سوری میں نے نہیں دیکھا تھا عدن۔

۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹھاہ ہ ہ۔۔۔۔۔ ایک زور دار تھپڑ لگا عادل کو۔۔۔۔۔۔۔۔خبر دار جو مجھے ماں کہا مر گئی تمہاری ماں تمہارے لئے۔۔۔۔
ماما پلیز سنیں تو۔۔۔۔
دفع ہو جاؤ یہاں سے۔۔۔۔اچھا نہیں کیا میری بھانجی کا دل توڑ کر۔تم نے۔۔۔۔۔۔۔
                                   #####
یہ کیا کیا عدن تم نے۔۔۔۔۔ ماما غصے سے عدن کے روم میں آگئی۔

۔۔۔
ماما کیا کیا مطلب؟
یہی جو بدتمیزی تم نے کی۔۔ سارا کام خراب کر کے رکھ دیا تم نے میں اور تمہاری خالہ تھی نہ ہم سب ٹھیک کر دیتے اور عادل۔۔۔
اوہ پلیز ماما۔۔۔۔اس شخص کا نام بھی نہ لیں میرے سامنے اور جہاں عزت نہ ہو وہاں رہنے کا کوئی فائدہ نہیں۔۔۔۔ میرے لئے میری عزت سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں۔۔۔ جو میری عزت کرے گا میرا خیال رکھے گا مجھے وقت دے گا میں بس اس سے شادی کروں گی پھر چاہے وہ کسی گاؤں کے ٹوٹے ہوئے چھوٹے سے گھر میں کیوں نہ رہتا ہو۔

۔۔۔۔
ماما کیوں نہیں سمجھتی آپ۔۔۔ میرے لئے میری عزت سے بڑھ کر کچھ نہیں۔۔۔ جہاں میری عزت نہیں ہوگی وہاں سونے کے چمچ میں بھی کھانا کھیلا رہیں ہوں گے میں تب بھی وہاں نہیں رہوں گی۔۔۔۔تو پھر کرنا پھوپھو کے بیٹے سے شادی تب تمہارا باپ میری ایک بھی نہیں سنے گا۔۔

#####
 Episode #6 End

اگلی قسط کے لئے لنک پر کلک کر کے ہماری ویبسائٹ وزٹ کیجئے گا


مزید زیرک زن ناول پڑھنے کے لئے نیچے تصویر پر کلک کریں



*___""Maan Ki Jaan""___*
*___""DSD""___*

دردِ جُدائی ( شفق کاظمی)


Next Episode Read All Episode Previous Episode

Click Below For Reading More Novels

Dard_Judai_ Zeerak Zann Mann K Mohally Main

No comments:

Post a Comment