پانی وہیں سے پیو جہاں سے گھوڑا پیتا ہے کیونکہ نسلی
گھوڑا ناپاک پانی کو منہ نہیں لگاتا۔
سکون سے سونا ہو تو چارپائی وہیں بچھاؤ جہاں بلی سوتی
ہے کیونکہ بلی ہمیشہ پر سکون جگہ کا ہی انتخاب کرتی ہے ۔
پھل وہ کھاؤ جسے کیڑا کھائے بغیر چھو کر گزرا ہو کیونکہ کیڑا صرف پکے پھل کو ہی تلاش کرتا ہے۔
گھر اس جگہ بناؤ جہاں اژدھا دھوپ سیکنے کنڈلی مارتا ہو کیونکہ اژدھا استراحت کے لئے صرف ایسی جگہ کا انتخاب کرتا ہے جو مضبوط اور پختہ ہونے کے ساتھ سردیوں میں گرم اور گرمیوں میں ٹھنڈی ہو، پانی کے لیے کھدائی وہاں کریں جہاں پرندے گرمی سے بچنے کے لئے پناہ لیتے ہوں کیونکہ جہاں پرندے پناہ لیتے ہیں وہاں پانی ہوتا ہے۔
کامیابی چاہتے ہو تو سونے اور اٹھنے میں پرندوں کی روٹین اپنا لو کیونکہ رزق کی تلاش کا سب سے مناسب وقت کا انتخاب پرندے ہی کرتے ہیں جو کامیابی کا سب سے موثر
طریقہ ہے۔ سبحان اللہ..
No comments:
Post a Comment