***

Hello Guys !! You Can Comment Here For Suggestion And Whatever You Want To See Here Because We Respect Our All Users . Best Wishes . Good Luck

Wednesday, January 4, 2023

Haalim Episode #1 Part #3 By Nimra Ahmed | most romantic urdu novels

Haalim Episode #1  Part #3 By Nimra Ahmed




Haalim Episode #1  Part #3 By Nimra Ahmed | Urdu Novel | Romantic novels in urdu | best urdu novels | urdu novel bank | novels urdu | most romantic urdu novels

حالم ( نمرہ احمد )

Episode #1  Part #3


۔ جانے کتنی دفعہ لکھا گیا تھا کہ اس نے سرمیز پہ رکھ دیا اور خالی نظروں سے قلم اور پنسلو سے بھرے مگ کو دیکھنے لگا۔ اس کا سر در دکر رہا تھا جیسے دماغ پیٹنے کو ہو۔ انور صاحب کے ساتھ اس کی نوکری اور گھر دونوں جائیں گے ...

فون کی گھنٹی چنگھاڑی تو مولیا اچھل پڑا۔ تیزی سے فون اٹھایا۔ حالم کی ای میل آئی تھی۔ اس کے جسم کا ہر عضو آنکھ بن گیا تھا۔ کچھ دیر بعد وہ چند پر محمد کاغذ اپنے سامنے پھیلائے بیٹھا تھا۔ کھلا لیپ ٹاپ ترچھا کر کے یوں رکھا ہوا تھا کہ سورج کی کرنوں کا راستہ رک گیا تھا اور فوٹوفریمز چھایا تے تھیں۔ ان کو جیسے سائبان

مل گیا تھا۔


تنگو کامل کا ڈرائیور !‘ اس نے ایک کاغذ اٹھا کر چہرے کے سامنے کیا اور آنکھیں چھوٹی کر کے تفصیل پڑھی۔ ”اونہوں۔ جو اتنے سال سے تنگو کامل کی ملازمت کر رہا ہو بھلے وہ جوئے کا عادی بھی ہو وہ نہیں بک سکتا۔ اس نے کاغذ واپس ڈالا اور دوسر اپرنٹ آؤٹ اٹھایا۔ بنگر بند مٹھی ہونٹوں پر رکھ کے چند لمحے تفصیلات پڑھیں۔ بٹلر کا سارا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا گیا تھا جیسے ۔ یہ تو بالکل بھی نہیں۔ اس کا کرمنل بیک گراؤنڈ اس کی کمزوری نہیں، اس کی طاقت ہے۔ کیا سوچ کے حالم نے اس ہنے کئے آدمی کی پروفائل بنا کے دی ہے؟ یہ تو مجھے

پھونک مار کے اڑا دے گا۔“ جھر جھری لے کر کاغذ رکھ دیا۔ اب پرسنل اسٹنٹ کی باری تھی۔ اس کی شکل دیکھ کر ہی مولیا کو رونا آگیا ۔ یہ تو مجھ سے عمر میں بھی بڑا ہے اور قابلیت میں کہیں آگے ہے۔ امریکا کا پڑھا ہو محنتی اور قابل نوجوان۔ اس کے سامنے میں بات بھی نہیں کر پاؤں گا۔ اس کاغذ کو تو اس نے چھوا بھی نہیں۔ پھر اگلے کو دیکھا تو نگا پھہر گئی۔ دھیرے سے کاغذ اٹھا کے آنکھوں کے سامنے لایا۔ وہ ان تمام پر وفائلز میں پہلی نسوانی پروفائل تھی۔

تالیہ مراد وہ نام پڑھتے ہوئے بڑبڑایا ۔ صفحے کے کونے میں اس کی تصویر بنی تھی۔ ( تصویر آج کی لی ہوئی تھی جیسے کسی گھر کی چھت سے گلی میں چلتی لڑکی کی تصویر اتاری گئی ہو ۔ وہ لمبا سا مقامی طرز کا فراک پہنے ہوئی تھی، کہنی پہ نوکری لگی تھی جس میں پھول تھے اور وہ سر جھکائے کندھے کے پرس سے کچھ نکال رہی تھی ۔ ماتھے پر سفید خوبصورت ساہیٹ پہن رکھا تھا، جس سے سیاہ بال نکل کر کندھے پر گر رہے تھے۔ جھکے سر اور ہیٹ کے باعث چہرہ واضح نہ تھا مگر رنگت گوری نکھری ہوئی لگتی تھی۔ مولیا کی نظریں ٹائپ شدہ الفاظ پہ جار کیں جو حالم نے اس کی پروفائلنگ کرتے ہوئے لکھی تھیں ۔

تالیہ مراد۔ اس کا تعلق کشمیر سے ہے۔ تین ماہ سے تنگو کامل کی ملازمہ ہے. زیادہ پڑھی لکھی نہیں ہے، مگر انگریزی اور ملے زبان ٹھیک سے بول لیتی ہے۔ بہت باتونی لڑکی ہے۔ قدرے بے وقوف اور جلد باز ۔ آدھا دن منگو کامل کی ملازمت کرتی ہے اور شام میں ایک ریسٹورانٹ میں ویٹرس کے طور پر کام کرتی ہے۔ کشمیر میں اس کا لمبا چوڑا خاندان ہے جس کی کفالت یہی کرتی ہے۔ جو کماتی ہے وہیں بھیج دیتی ہے۔ خود عام کپڑوں اور جوتوں میں خوش باش گھوم رہی ہوتی ہے۔ تالیہ کو سوپ بنانے احمقوں کی طرح بہت بولنے اور ہر چھپکلی، کاکروچ کو دیکھ کر چینیں مار مار کے رونے کے علاوہ کچھ نہیں آتا۔ وہ ایسی لڑکیوں میں سے ہے جن کے پاس اچھی شکل اور دراز قد کے علاوہ کوئی خصوصیت اور صلاحیت نہیں ہوتی۔ نہ ذہانت، نہ تعلیم ۔ اس کے باوجود تنگو کامل ہو یا سوپ پارلر والے سب تالیہ سے محبت کرتے ہیں۔ میں یہ دیکھ کر بہت حیران ہوا کہ ایک کم ذہن کم علم اور سادہ سی لڑکی پہ سب اتنا اعتماد کیوں کرتے ہیں ؟ مگر اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ وہ ایماندار سچ بولنے اور خیال رکھنے والی لڑکی ہے۔ خوش اخلاق اور ہنس مکھ ہے۔ انہی خامیوں کی وجہ سے وہ زندگی میں کبھی ترقی نہیں کرسکی اور نہ کبھی کر سکے گی ۔‘ وہ ایک بے رحمانہ تجزیہ تھا۔

مولیا کی پیشانی پر افسوس کی لکیریں ابھریں ۔ عالم کتنا بے مروت اور سفاک ہے۔ یا شاید مادہ پرست۔‘ بھی وہ کوئی اور تبصرہ کرتا لیکن صلح کا آخری پیرا گراف بڑھ کے ٹھٹک گیا۔

تالیہ یہاں الیگل ہے۔ وہ نوکری کی تلاش میں آنے والے غیر قانونی پاکستانیوں میں سے ہے۔ اور یہی اس کی وہ کمزوری ہے جس کی بنا پر اس کو ڈرایا دھمکایا جاسکتا ہے۔“

(6

وہ تب ہی تنگو کامل نے اسے ملازمت دی۔ الیگل لڑکی یعنی کم تنخواہ اور مراعات کنجوس تو وہ ہمیشہ سے تھا۔ غیر قانونی تارک وطن ... مولیا نے چہرہ اٹھایا تو اس کی آنکھیں چمک رہی تھیں۔ رنگت میں پھر سے سرخیاں کھل گئی تھیں اور فوٹو فریمز چھاؤں میں، محفوظ دکھائی دیتے

تھے۔

و مجھے اس لڑکی کو ڈھونڈنا ہے۔ کار کی چابی اٹھاتے ہوئے اس نے تمام کا غذ سمیٹ کر فائل میں رکھے ایک نظر لڑکی کے پتے پر ڈالی اور فائل لئے اٹھا۔

دو مجھے ان چند گھنٹوں میں اس لڑکی کے ذریعے باس کا لیپ ٹاپ واپس حاصل کرنا ہے۔ وہ ایک عزم سے باہر کو بھا گا تھا۔





Episode #1  Part #3

Haalim Episode #1  Part #3 By Nimra Ahmed | most romantic urdu novels


*___""Maan Ki Jaan""___*
*___""DSD""___*

حالم ( نمرہ احمد )


Next Episode Read All Episode Previous Episode

Click Below For Reading More Novels

Dard_Judai_ Haalim (Nimra Ahmed) Zeerak Zann Mann K Mohally Main

No comments:

Post a Comment