Dard _E_ Judaai Episode #4 By Shafaq Kazmi
Dard _E_ Judaai Episode #4 By Shafaq Kazmi | Urdu Novel | Romantic novels in urdu | best urdu novels | urdu novel bank | novels urdu | most romantic urdu novels
درد جدائی
Episode #4
انکل انکل یہ فیس بک کتنے کی ملے گی۔ مجھے چاہیے۔۔۔عدن بک شاپ والے سے پوچھنے لگی جو شاپ میں رکھی کتابوں کو ترتیب سے رکھ رہا تھا۔ عدن کی بات سن کر وہ عجیب سی نظروں سے عدن کو دیکھنے لگ گیا۔۔
بیٹا یہ فیس بک کہیں سے بھی نہیں ملے گی۔۔۔
ہیں پر کیوں۔۔۔ بک ہے آخر کہیں نہ کہیں سے تو ملے گی نہ۔۔۔
پاس کھڑے لڑکے آپس میں ہسنے لگ گئے اور ان کے ساتھ ساتھ شاپ والا بھی ہسنے لگ گیا۔
۔۔۔ عدن کو شرمندگی محسوس ہوئی اور آنکھوں میں آنسو آگئے۔۔۔عدن وہاں سے چلنے لگی۔
اچھا بیٹا سُنو۔۔۔۔ شاپ والے نے سمجھانے کی غرض سے عدن کو بلایا.۔۔
اس سے پہلے شاپ والا کچھ سمجھاتا عدن شاپ والے انکل کی بات ان سنی کر کے وہاں سے نکل گئی۔۔۔۔
کیا ہوا عدن ایسے کیوں بیٹھی ہو۔
۔۔۔ سماویہ گزر رہا تھا کہ عدن کو ایک جگہ اُداس بیٹھے دیکھا آنکھوں میں نمی بھی تھی۔
۔۔ سماویہ عدن کی گلی میں رہتا تھا۔۔عدن اس کی نظر میں بچوں کی طرح تھی۔۔
کچھ نہیں سماویہ بھائی۔۔۔ عدن نے نظریں چراتے ہوئے کہا۔۔۔
عدن بچہ بتاؤ بھی کیا ہوا ہے۔۔
بھائی وہ دراصل میں نے زرنش کو فیس بک کے بارے میں کہتے سنا تھا کچھ وہ اپنی دوست سے کہ رہی تھی پر میرے پوچھنے پر اس نے مجھے کچھ بھی نہیں بتایا پھر میں نے اپنی دوست حریم سے پوچھا اس نے کہا بک ہے، شاپ سے ملے گی۔
۔۔ میں شاپ گئی سب میرا مذاق اُڑانے لگے۔۔۔بتاتے بتاتے عدن کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے۔۔۔
ہاہاہاہا۔۔۔ عدن تم بھی نہ اتنی معصوم ہو حد ہے۔۔۔۔۔فیس بک ایک ایپلیکیشن ہے اب یہ وہ والی ایپلیکیشن نہیں ہے۔جو ہم اسکول میں دیتے ہیں۔۔۔۔۔اس میں لوگوں سے باتیں کرتے ہیں۔۔دوست بناتے ہیں۔۔۔۔سماویہ نے فیس بک کے بارے میں سب کچھ سمجھا دیا۔۔۔
پر حریم نے مجھ سے جھوٹ کیوں بولا۔۔۔
اوہ ہو عدن وہ بھی تو بچی ہے تمہاری طرح کیا پتہ اس کو بھی پتہ نہ ہو اس نے بھی ایسے ہی کہ دیا ہو۔۔۔
ہممم۔۔۔ ہو سکتا ہے۔۔۔۔ ورنہ وہ ہر بات مجھے بتاتی۔۔۔۔میری بہت اچھی دوست ہے۔۔۔۔ خیر کل جا کر میں اس کو بتا دوں گی۔۔۔۔
ہاہاہا۔۔ اچھا جی۔۔
جی بھائی۔۔میں بھی بناؤں اکاؤنٹ فیس بک پر۔
۔؟
نہیں بلکل نہیں ابھی تم بچی ہو.۔۔۔۔ اپنی پڑھائی پر توجہ دو۔۔۔۔۔چھوڑو یہ فیس بک وغیرہ۔۔۔۔۔
ہممممم۔۔ اچھا بھائی میں چلتی ہوں۔۔۔اسکول کا کام بھی کرنا ہے۔۔
اوکے گڈ جاؤ۔۔۔۔
####
اوئے حریم یار تو نے غلط کہا تھا فیس بک کوئی بک نہیں ہے یار کل میں شاپ پر گئی تھی اس نے تو میری بے عزتی ہی کردی۔
۔۔۔اسمبلی میں ہی عدن شروع ہوگئی، آگے حریم تھی پیچھے عدن.۔۔۔۔
اُف۔۔۔ تو شاپ پر چلی گئی تھی۔۔حریم پیچھے مڑ کر بولی۔۔۔ اتنے میں سی آر نے آکر حریم کو غصے میں سیدھا کیا۔۔۔۔عدن تو پہلے ہی سیدھی تھی۔۔
سی آر کے جاتے ہی حریم پھر پیچھے مڑ کر بولنے لگی۔۔۔ یار تو سچ میں پاگل تو نہیں ہے۔۔۔حریم کو یقین ہی نہیں آرہا تھا۔.
نہیں جناب صرف میں ہی نہیں آپ بھی پاگل ہیں۔
۔۔۔ آپ نے تو چہرہ پڑھنے والی کتاب کا کہ دیا تھا۔۔۔عدن آنکھیں گھماتے ہوئے سٹائل سے بولی۔۔لیکن میں نے سماویہ بھائی سے پوچھ لیا انہوں نے مجھے سب بتا دیا۔۔۔۔ اب آگے دیکھ ورنہ سی آر آجائے گی۔۔میں تجھے کلاس میں جا کر سب بتاؤں گی۔عدن کی اتنی معصومیت پر حریم زور سے ہنسنے لگی جس پر سی آر نے لائن سے ہی نکال دیا۔۔۔
میڈم یہ دونوں مسلسل باتیں کر رہی تھیں.۔
۔۔ میں نے روکا بھی پھر بھی میری بات نہیں سنی۔۔۔سی آر میڈم کے آفس لے گئی دونوں کو۔۔
عدن کی آنکھوں سے تو اتنے آنسو گرنے لگے کے میڈم خود اُٹھ کر پانی پلانے پر مجبور ہو گئیں۔۔۔۔عدن بیٹا چپ ہو جائیں۔۔! کیوں رو رہی ہیں۔۔؟
میڈم وہ دراصل عدن کو چکر آگئے تھے اس کو پانی پینا تھا۔۔میں نے اس کو کہا جا کر پانی پی لو ورنہ طبیعت زیادہ خراب ہو جائے گی ویسے بھی میڈم یہاں کا اصول ہے جب واش روم جانا ہو یا طبیعت خراب ہو رہی ہو تو پانی پینے جا سکتے ہیں یا پھر کلاس میں جا سکتے ہیں۔
۔ لیکن سی آر نے ہمیں لائن سے ہی نکال دیا۔۔۔۔ میڈم حریم۔ کی بات سن رہی تھی کہ اُنکے موبائل میں میسج آگیا میڈم نے موبائل اُٹھایا میسج پڑھنے کے لئے۔۔۔ حریم نے عدن کو ہلکا سا دھکا دیا جس پر عدن سائیڈ پر جا گری وہ ویسے ہی اتنی کمزور سی تھی ہلکی سی ہوا بھی اُسے لے اڑتی۔۔
ارے عدن بیٹا۔۔۔۔ میڈم نے یکدم دیکھا۔۔۔
میڈم دیکھیں نہ میری دوست کو چکر آرہے اُپر سے سی آر نے ہماری بات بھی نہ سنی۔
۔۔۔اتنی دیر کھڑا کردیا تھا۔۔۔ سی آر حیرانی سے حریم کی حرکتیں دیکھ رہی تھی۔
تمہیں شرم نہیں آتی۔۔۔۔۔بچی کی اتنی طبیعت خراب تھی اوپر سے تم نے اتنی دیر تک کھڑا کردیا۔۔۔۔
میڈم یہ۔۔یہ جھوٹ بول رہے ہیں۔۔۔
چپ بس جاؤ کلاس میں۔۔۔ عدن بیٹا زیادہ طبیعت خراب ہے تو میں ہسپتال لے جاؤں ابھی ایمبولینس بلاتی ہوں۔۔۔
نہیں میڈم میں بلکل ٹھیک ہوں۔
۔۔
میڈم اس کا مطلب ہے کوئی فکر کی بات نہیں یہ پڑھ لے گی اور ویسے بھی آپ کہتی ہیں نہ ہمیں اپنے وطن کے لئے کچھ کرنا چاہئے تو ہم پڑھیں گے دل لگا کر تبھی تو کچھ کر سکیں گے اپنے وطن کے لئے۔۔۔حریم عدن کو گھورتے ہوئے بولی۔۔۔
میڈم حریم کی بات سن کر مسکرانے لگیں۔۔۔۔ دونوں کو پیار کیا اور کلاس میں بھیج دیا۔۔۔
اوکے میڈم شکریہ۔
۔۔۔۔۔۔چلو آؤ عدن میں تمہارا ہاتھ پکڑ کر تمہیں لے جاؤں۔۔۔۔
یہ سب کیا تھا حریم۔۔۔۔۔
کیا تھا مطلب کیا تھا۔۔۔۔کچھ بھی نہیں تھا۔۔۔۔حریم لاپرواہ ہو کر بولی۔۔۔۔
حد ہوتی ہے۔۔۔عدن چڑ کر بولی۔۔۔
ہاں تو میں نہ ہوتی تو تم آج میڈم کی ڈانٹ سن رہی ہوتی۔۔۔
ہی ہی ہی۔۔۔ اگر تم نہ ہوتی تو میں لائن سے باہر بھی نہیں آتی۔
۔۔ اور نہ ہی میری ایسے بے عزتی ہوتی.۔۔۔
اچھا نہ بس بھی کرو عدن اتنی بھی عزت نہ دیا کرو مجھے شرم آتی ہے یار۔۔۔
حد ہے۔۔۔۔ اچھا سن تجھے فیس بک کے بارے میں بتاتی ہوں۔۔۔
نہیں بتاؤ مجھے سب پتہ ہے.۔۔۔ حریم نے عدن کی بات کاٹ کر بولا۔۔۔
کیا تم سب جانتی تھی پھر بھی تم نے ایسا کیا میرے ساتھ۔۔۔۔ یار تمہیں پتہ کے میں شاپ پر چلی گئی تھی کل کتنی بے عزتی ہوئی تھی میری۔
۔۔۔
ہاں تو مجھے کیا پتہ تھا تم۔ شاپ پر ہی چلی جاؤ گی یار۔۔۔۔
عدن کو حریم کی اس لاپرواہی پر غصہ آیا اور ناراض ہو کر چلی گئی۔۔۔۔
عدن سن آئی ایم سوری نہ یار۔۔۔
اچھا نہ سن میں تو بتانے والی تھی پر میرے ذہن میں نہیں رہا سچی۔۔۔ عدن کو خاموش اور اُداس بیٹھا دیکھ کر۔۔ حریم کے دل کو کچھ ہوا۔۔۔۔
خیر چھوڑ مجھے تو سب ہی بے وقوف سمجھتے ہیں۔
۔۔۔ عدن آنسو صاف کرتے ہوئے بولی۔۔۔۔
ہاں تو اتنی بھی معصوم نہ بن نہ یار۔۔ پلیز تھوڑی تیز بن۔۔۔کل کو اگر میں کہیں چلی گئی تو۔۔۔
نہیں پلیز چھوڑ کر نہ جانا پلیز تم کہیں نہ جانا۔۔۔میرے پاس تم ہو بس پلیز۔۔۔
صرف میں مطلب؟۔
مطلب کے صرف تم ہی میری اچھی دوست ہو نہیں جانا پلیز کبھی بھی نہیں جانا۔۔۔ عدن کی آنکھوں میں آنسوآگئے...
اچھا اچھا اوکے بابا نہیں جاتی۔
۔۔حریم نے عدن کے آنسوں صاف کرتے ہوئے کہا۔۔۔
پکا وعدہ؟
ہاں پکا وعدہ۔۔۔
####
اوہ ابھی فیس بک بنائی اب ریکویسٹ بھی آگئی۔۔۔۔۔چلو لڑکی ہی ہے ایکسیپٹ کر لیتی ہوں فرینڈ ریکویسٹ نام بھی اچھا ہے حبیبہ۔۔۔۔عدن نے خوشی سے فرینڈ ریکویسٹ ایکسیپٹ کرلی۔۔۔
ہیلو کیسی ہو حبیبہ۔۔۔۔ عدن نے حبیبہ کو فوراً میسج کردیا۔
۔۔
الحمداللہ میں ٹھیک ہوں آپ سناؤ۔۔۔ فوراً جواب آگیا
میں بھی ٹھیک ٹھاک ہوں الحمداللہ۔۔۔دراصل میں نیو ہوں فیس بوک پر مجھے زیادہ کچھ نہیں آتا۔۔۔اور نہ ہی کوئی دوست ہے میرا یہاں۔عدن نے میسج کیا۔۔۔۔
اوہ اچھا۔۔۔چلو میرا گروپ ہے میں تمہیں وہاں ایڈ کرلیتی ہوں تمہارے دوست بھی بن جائیں گیں۔۔۔
ہاں ٹھیک ہے شکریہ۔۔
۔۔۔عدن خوش ہوگئی۔۔۔۔
السلام علیکم! یہ ہمارے گروپ کی نیو ممبر ہے اور میری دوست بھی ہے۔۔۔۔فیس بک پر بھی نیو ہے۔۔۔ اس کے زیادہ دوست نہیں سب ویلکم کرو عدن کو۔۔۔ حبیبہ نے پوسٹ کرکے عدن کو ٹیگ کردیا۔۔۔۔
وعلیکم السلام! شکریہ بہت بہت۔۔۔۔
سارے عدن کو ویلکم کہنے میں لگ گئے۔۔۔۔۔
####
یار حبیبہ یہ فیس بک کتنی عجیب ہے یہاں تو ہر کوئی ثبوت مانگ رہا ہوتا کے تم لڑکی ہی ہو۔
۔۔۔۔ کوئی کہتا وائس بھیجو کوئی کہتا ہمیں یقین نہیں آرہا تم لڑکی ہو اپنی تصویر بھیجو ایسا کیوں۔۔۔۔؟
پاگل فضول لوگ ہوتے ہیں۔۔۔بس لڑکیوں سے دوستی کرنے کے بہانے ڈھونڈ رہے ہوتے۔۔۔۔ اور تصویریں لے کر بلیک میل کرتے تم اپنی تصویر کسی کو نہ دینا نہ وائس جو ثبوت مانگے سیدھا بلاک کردینا۔۔۔۔
ہاں اوکے۔ ٹھیک ہے۔۔۔۔۔۔ بی بی جی حریم کی کال آئی ہے رو رہی ہے آپ سے بات کرنی ہے۔
۔۔۔عدن موبائل میں مگن تھی کہ سرونٹ نے آکر اطلاع دی۔۔۔۔
حریم کیوں رو رہی ہے یا اللہ یہ لڑکی بھی نہ ضرور اس نے کوئی پنگا لیا ہو گا۔۔۔۔ عدن پریشانی سے لیپ ٹاپ سائیڈ پر رکھ کر بھاگی۔۔۔
ہیلو حریم کیا ہوا کیوں رو رہی ہو سب ٹھیک تو ہے۔۔۔عدن پریشانی سے بولی۔۔۔۔
عدن میری جان اپنا خیال رکھنا آج کے بعد شاید رابطہ نہ ہو ہم یہ شہر چھوڑ کر بہت دور کہیں جا رہے ہیں نمبر بھی سب بند ہوں گے۔
۔۔شاید اب زندگی میں دوبارہ بات نہ ہو۔۔۔۔حریم رو بھی رہی تھی بول بھی رہی تھی۔۔۔
ک ک ک۔۔۔۔کیا کہ رہی ہو یار کیا ہوا ہے؟؟؟؟ سب ٹھیک تو ہے۔۔۔۔دیکھو پلیز سب بتاؤ نہیں تو میں تمہارے گھر آجاتی ہوں۔۔۔۔
ن۔ ن۔۔۔ن۔۔۔نہیں گھر نہ آنا۔۔۔۔
پر کیوں؟؟؟؟؟؟؟
#####
Episode #4 End
اگلی قسط کے لئے لنک پر کلک کر کے ہماری ویبسائٹ وزٹ کیجئے گا
دردِ جُدائی ( شفق کاظمی)
Next Episode | Read All Episode | Previous Episode |
Click Below For Reading More Novels
No comments:
Post a Comment